+923076652006
quranfamilyclub@gmail.com
English flag
English
Select a Language
English flag
English
$
USD
Select a Currency
United States Dollar
$
Pakistan Rupee
United Arab Emirates dirham
د.إ
Saudi Arabia Riyal
ر.س
United Kingdom Pound
£
Euro Member Countries
China Yuan Renminbi
¥
Indonesia Rupiah
Rp
0
اتار چڑھاو اس زندگی کی نیچر ہے اور ہر حال ایک نیا امتحان ہوتا ہے
اتار چڑھاو اس زندگی کی نیچر ہے اور ہر حال ایک نیا امتحان ہوتا ہے

اتار چڑھاو اس زندگی کی نیچر ہے اور ہر حال ایک نیا امتحان ہوتا ہے

Molana Samiullah Aziz
Written by Molana Samiullah Aziz
Published on 5 Jun 2024

mso-bidi-language:ER">اتار چڑھاو اس زندگی کی نیچر ہے اور ہر حال ایک نیا امتحان
ہوتا ہے 

mso-bidi-language:ER">دنیا کی زندگی میں انسان جنت میں نہیں ہے کہ وہ جو چاہے اسے
مل جائے ، جیسے چاہے ویسے مل جائے بلکہ وہ تو یہاں ایک امتحان  سے گزر رہا ہے جس کا رزلٹ اسے اس زندگی کے
اختتام پر ملنا ہے ، اس زندگی کی فطرت اللہ تعالی نے ایسی بنائی ہے کہ انسان یہاں
کئی مختلف حالات سے گزرتا ہے اور ہر حال اس کے لئے ایک امتحان ہوتا ہے  کبھی اس کو اللہ تعالی نے عزت و اپنائیت والا
حال دیا ہوتا ہے کبھی اجنبیت والا حال دیا ہوتا ہے کہ ہر طرف سے اسے اجنبیت کا ،
تنہائی کا سامنا ہوتا ہے ، کبھی مالداری ہوتی ہے تو کبھی حالات کی تنگی کا سامنا
ہوتا ہے ،کبھی اس کے پاس خوشیاں ہی خوشیاں ہوتی ہیں اور ہر طرف معاملات درست چل
رہے ہوتے اور کبھی  ہر طرف سے غم ملنے شروع
ہوجاتے ہیں ، کبھی وہ صحت مند ہوتا ہے تو کبھی کئی بیماریوں نے اسے گھیرا ہوتا ہے
، کبھی وہ سمجھتا ہے کہ سب کچھ اس کے کنٹرول میں ہے جو چاہے جیسے چاہے کرسکتا ہے
کبھی ایسے لگتا کہ کچھ بھی کرنا اس کے بس میں نہیں  ہے  کبھی
وہ ہنستا ہے تو ہنستا ہی چلا جاتا ہے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ شاید ہنسنے کا اس سے
کوئی تعلق ہی نہیں ،  غرض یہ تمام حالات
اور ان کا الٹ پھیر  اس کا امتحان ہے  کہ ان حالات میں اس کا ری ایکشن کیا ہے ، یہ
کیا بولتا ہے ،کیا کرتا ہے ، افسر ہونے کی صورت میں کیسے چلتا ہے افسری ختم ہونے
کی صورت میں کیسے چلتا ہے ، خوشی میں کیسے چلتا ہے غمی میں کیسے چلتا ہے ، اگر تو
وہ ان تمام حالات میں اللہ تعالی کی تعریف کرتا ہے تو یقینا یہ ان لوگوں میں شامل
ہے جنہیں جنت میں سب سے پہلے بلایا جائے گا ، اسی طرح ہر حال میں اللہ تعالی کی
پسند معلوم کرکے اس کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرتا ہے تو بھی کامیاب ہے لیکن
اگر ان مختلف حالات میں وہ اپنے ذہن کے مطابق چلنے کی کوشش کرے گا ، یا غصے اور محبت
میں حد اعتدال سے ہٹ جائے گا تو یقینا اپنے لئے مشکلات بھی بڑھائے گا  اور دنیا و آخرت دونوں میں ناکام ہوگا ۔ اس لئے
ہمیں چاہئیے ہمارے اوپر آنے والے حالات میں اللہ تعالی کی پسند ناپسند معلوم کریں،
صراط مستقیم کی دعائیں کریں ، اللہ تعالی سے مدد مانگیں اور  اس کے لئے قرآن و سنت سیکھیں ، اس کے لئے عربی
زبان سیکھیں  تاکہ ہم درست رہنمائی حاص
کرسکیں  شک سے نکل کر یقینی راستہ اپنا
سکیں ۔ 

Comments

Nasira
Nasira
Instructor
5 Jun 2024
جی سر بالکل، صراطِ مستقیم کی طرف رہنمائی کے لئے قرآن وسنت کا سیکھنا بے حد لازم و ملزوم ہے، اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں قرآن وسنت کا علم سیکھنے اور عمل کرنے اور پھر اگے پھیلانے کی بھی ہمت و توفیق عطا فرمائے اور ہر برے حالات میں اللہ تعالیٰ ہم پر صبر کے دہانے کھول دے۔ آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا
Dr Bushra Yaqoob
Dr Bushra Yaqoob
Student
5 Jun 2024
اللہ ہمیں استقامت اور حوصلہ دے کہ ہم ہر طرح کے حالت میں اللہ کی رسی کو نہ چھوڑیں
Qibtia Jahangir
Qibtia Jahangir
Instructor
5 Jun 2024
بے شک اللہ پاک ہمیں ہمت و استقامت دیں صبر دیں کے ہم ہر حالت میں اللہ کا دامن نہ چھوڑیں اور کامیاب ہو جائیں آمین جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا
Reply to Comment
Comments Approval

Your comment will be visible after admin approval.

اتار چڑھاو اس زندگی کی نیچر ہے اور ہر حال ایک نیا امتحان ہوتا ہے
You are studying
اتار چڑھاو اس زندگی کی نیچر ہے اور ہر حال ایک نیا امتحان ہوتا ہے