+923076652006
quranfamilyclub@gmail.com
English flag
English
Select a Language
English flag
English
$
USD
Select a Currency
United States Dollar
$
Pakistan Rupee
United Arab Emirates dirham
د.إ
Saudi Arabia Riyal
ر.س
United Kingdom Pound
£
Euro Member Countries
China Yuan Renminbi
¥
Indonesia Rupiah
Rp
0
معاملات (حقوق والدین)
معاملات (حقوق والدین)

معاملات (حقوق والدین)

Miss.Fatima Ameen
Written by Miss.Fatima Ameen
Published on 9 May 2024

اسوہ رسول صلى الله عليه وسلم 

حقوق والدین 


1- حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا کہ مسلمانو! اپنے والدین کے ساتھ نیکی کا برتاؤ کرو تا کہ تمہاری اولاد بھی تمہارے

ساتھ نیکی سے پیش آئے ۔


2- حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) سے عرض کیا بہترین عمل کونسا ہے؟ جو اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسند ہو۔ سرکار دو عالم نے ارشاد فرمایا وقت پر نماز پڑھنا۔ عرض کیا اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا معالم ماں باپ سے اچھا برتاؤ کرنا میں نے عرض کیا پھر کونسا عمل ۔ ارشاد فرمایا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔ (بخاری و مسلم ) 


3-حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص رزق کی کشادگی اور عمر کی زیادتی کا خواہش مند ہو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے اور ماں باپ کیساتھ اچھا سلوک کرے۔

( مسند احمد - الادب المفرد ) 


4-حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا ماں باپ کی رضا میں اور اللہ کا غصہ ماں باپ کے غصہ میں پوشیدہ ہے۔ (الادب المفرد )


5-کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا ۔ ( الادب المفرد۔ بخاری ومسلم )


6- تین شخص ہیں جن پر اللہ تعالی نے جنت کو حرام کر دیا ہے ان میں سے ایک ماں باپ

کا نافرمان بھی ہے۔ (الادب المفرد - احمد )


 7۔ ہر گناہ کے بدلے میں عذاب اور ہر جرم کی گرفت کو موخر کیا جاسکتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کا گناہ ایسا سخت ہے کہ اس کا مواخذہ مرنے سے پہلے ہی کر لیا جاتا ہے۔


8- باپ کے دوستوں کے ساتھ نیکی سے پیش آنا خود باپ کے ساتھ نیکی سے پیش آنا ہے۔ 


9-جو آدمی اپنے ماں باپ کے مرنے کے بعد ان کا قرض ادا کر دیتا ہے اور ان کی مانی ہوئی بات پوری کردیتا ہے وہ اگرچہ زندگی میں ان کا نافرمان رہا ہو پھر بھی وہ اللہ کے نزدیک ان کا فرمانبردار سمجھا جائے گا۔ اور جو آدمی اپنے ماں باپ کے مرنے کے بعد نا ان کا قرض ادا کرتا ہے نا مانی ہوئی منت کو پورا کرتا ہے وہ اگرچہ زندگی میں ان کا فرمانبردار رہا ہو پھر بھی اللہ کے نزدیک ان کا نافرمان سمجھا جائے گا ۔

Comments

Reply to Comment
Comments Approval

Your comment will be visible after admin approval.

معاملات (حقوق والدین)
You are studying
معاملات (حقوق والدین)