+923076652006
quranfamilyclub@gmail.com
English flag
English
Select a Language
English flag
English
$
USD
Select a Currency
United States Dollar
$
Pakistan Rupee
United Arab Emirates dirham
د.إ
Saudi Arabia Riyal
ر.س
United Kingdom Pound
£
Euro Member Countries
China Yuan Renminbi
¥
Indonesia Rupiah
Rp
0
معاملات(حقوق)
معاملات(حقوق)

معاملات(حقوق)

Miss.Fatima Ameen
Written by Miss.Fatima Ameen
Published on 7 May 2024
اسوہ رسول صلى الله عليه وسلم

حقوق النفس

  • حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضہ اللہ عنہ سے روایت  کہ رسول اللہ نے مسلسل شب بیداری اور نفل روزے میں زیادتی کی ممانعت میں فرمایا کہ

تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے۔( بخاری ومسلم - حیوة المسلمين ) 

فائدہ: مطلب یہ ہے کہ زیادہ محنت کرنے سے اور جاگنے سے صحت خراب ہو جائے گی اور

آنکھیں آشوب کر آئیں گی۔


حضرت عمر بن میمون رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول  (ﷺ) نے ایک شخص سے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں (کے آنے) سے پہلے غنیمت سمجھو اور ان کو دین کے کاموں کا ذریعہ بنالو

(۱) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے(۲)صحت کو بیماری سے پہلے (۳) مالداری کو افلاس سے پہلے (۴) بے فکری کو پریشانی سے پہلے (۵) زندگی کو موت سے پہلے ۔

(ترمذی - حیوة المسلمين )


حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا دونوں چیزیں اتاریں اور ہر بیماری کے لئے دوا بھی بنائی سو تم دوا (علاج) کیا کرو اور حرام چیز سے دوا مت کرو۔ (ابو داؤد )

فائدہ: اس میں صاف حکم ہے تحصیل صحت کا ۔


حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ یہ چیزیں فطرت سلیمہ کا حصہ ہیں ۔ 

ختنہ کرنا ، زیر ناف کے بال صاف کرنا، لبیں کٹانا ،بغل کے بال اتارنا ان سب کے لئے چالیس دن سے زیادہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ۔ (مسلم)

Comments

Mrs.Andleeb Naz
Mrs.Andleeb Naz
Instructor
15 May 2024
ماشاء اللہ
Reply to Comment
Comments Approval

Your comment will be visible after admin approval.

معاملات(حقوق)
You are studying
معاملات(حقوق)