+923076652006
quranfamilyclub@gmail.com
English flag
English
Select a Language
English flag
English
$
USD
Select a Currency
United States Dollar
$
Pakistan Rupee
United Arab Emirates dirham
د.إ
Saudi Arabia Riyal
ر.س
United Kingdom Pound
£
Euro Member Countries
China Yuan Renminbi
¥
Indonesia Rupiah
Rp
0
مسلمانوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت
مسلمانوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت

مسلمانوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت

Molana Samiullah Aziz
Written by Molana Samiullah Aziz
Published on 1 Jun 2024

 فیصلہ آپ کے اوپر ہے باہمی تعلقات کو توڑ کر اپنے
دین و دنیا دونوں کی تباہی کرنا چاہتے ہیں اور فاسق لوگوں میں اپنا شمار کرنا
چاہتے ہیں  یا پھر  باہمی معاملات کو درست کرکے افضل عمل کو اختیار
کرکے اپنا شمار متقی لوگوں میں کرواتے ہیں اور ان لوگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں
جن کو اللہ تعالی پسند کرتے ہیں ۔
mso-bidi-language:ER">

مسلمانوں کے باہمی تعلقات جسے ہم باہمی اختلاف رائے کی وجہ سے عام طور پر اور کبھی دیگر وجوہات کی بنیاد پر توڑ دیتے ہیں ، قطع تعلق ہوجاتے ہیں تو ہمیں رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان پر ضرور غور کرنا چاہئِے جس کی رو سے یہ عمل دین کو مونڈنے والا کہا گیا مطلب ایسا کرنے سے نہ تعلق بچے گا نہ دین بچے گا اور ہم نے اپنے ذہن کو مطمئن کروانے کے لئے کئی بہانے تراش کرکے سوچے ہوتے کہ اس وجہ سے ہمارا یہ عمل درست ہے  اس لئے اپنی سوچ کو ترجیح دینے کی بجائے اس حدیث  کو پڑھیں :حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں روزے ، نماز اور صدقے سے بڑھ کر افضل درجات کے اعمال نہ بتاؤں ؟‘‘ صحابہ نہ کہا : کیوں نہیں ، اے اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا :’’ آپس کے میل جول اور روابط کو بہتر بنانا ۔ ( اور اس کے برعکس ) آپس کے میل جول اور روابط میں پھوٹ ڈالنا ( دین کو ) مونڈا دینے والی خصلت ہے ۔ اور اللہ تعالی کے اس فرمان کو پڑھیں  جس میں قطع تعلق ہونے والوں کو فاسق کہا گیا ہے : وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ‎﴿٢٧﴾‏البقرہ ۔ اور لوگوں کو ان کی غلطیاں جانتے ہوئے بھی معاف کرنا یہ متقین کی نشانی ہے جسے اللہ تعالی نے سورت آل عمران میں اس طرح سمجھایا ہے : الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ‎﴿١٣٤﴾‏ ترجمہ : جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں اور الله نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ اب فیصلہ آپ کے اوپر ہے باہمی تعلقات کو توڑ کر اپنے دین و دنیا دونوں کی تباہی کرنا چاہتے ہیں اور فاسق لوگوں میں اپنا شمار کرنا چاہتے ہیں  یا پھر  باہمی معاملات کو درست کرکے افضل عمل کو اختیار کرکے اپنا شمار متقی لوگوں میں کرواتے ہیں اور ان لوگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جن کو اللہ تعالی پسند کرتے ہیں ۔

Comments

Miss Rabbia
Miss Rabbia
Student
1 Jun 2024
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اُستاد محترم ماشاء اللّٰہ آپ بہت اچھے سے سمجھاتے ہیں ایک بار آپکا لیکچر سُن لیں یاد رہتا ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین جزاک اللّٰہ خیرا اللّٰہ علیہ اپنی شانِ کریمی کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین
Sami Ullah Aziz
Sami Ullah Aziz
Admin
2 Jun 2024

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

اللہ تعالی قبول فرمائے آمین یا رب العالمین 

Nasira
Nasira
Instructor
1 Jun 2024
اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے 
Nasira
Nasira
Instructor
1 Jun 2024
اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے اور سر! اللہ آپ کو اسکے لئے اجر عظیم عطاء فرمائے آمین یارب العالمین 🤲❤️
Jawaria Aftab
Jawaria Aftab
Student
1 Jun 2024
سبحان اللہ ❤️
sikander jamil
sikander jamil
Student
1 Jun 2024
اللّٰہ ہمیں معاف کرنے والا بنائے اور تعلقات اچھے طریقے سے چلانے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ ایک سوال۔ بیان کی گئی حدیث اور آیت میں تعلق کی تعریف کیا ہو گی اور تعلق قطع کی کیا نشانی ہے
Sami Ullah Aziz
Sami Ullah Aziz
Admin
1 Jun 2024
اس آیات میں فاسق لوگوں کی نشانیاں بتلائی گئی ہیں ان میں سے ایک نشانی جن رشتوں کو اللہ تعالی نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے توڑتے ہیں ۔
Reply to Comment
Comments Approval

Your comment will be visible after admin approval.

مسلمانوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت
You are studying
مسلمانوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت