۵۔قرآن کو دوسروں تک پہنچانا
خيركم من تعلم القرآن وعلمه۔ رواه البخاري
تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور
سکھائے
یعنی ماننے‘ پڑھنے‘ سمجھنے اور عمل کرنے کے
علاوہ قرآن مجید کا ایک اور حق يعني اسے دوسروں تک پہنچانا بھی ہر مسلمان پر حسبِ
صلاحیت و استعداد عائد ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ اسے دوسروں تک پہنچانے کی حتی
المقدور کوشش کرے ۔
آخر میں ہمیں خود سے سوال کرنا ہے کہ قرآن روزِ
محشر ہمارا سفارشی بنے گا یا ہمارے خلاف جھگڑا کرے گا؟ اس کا فیصلہ آپ سب پر
چھوڑ دیا جاتا ہے!