Learn the language of the Qur’an in a simple, practical, and impactful way – from
قرآن عربی سیکھنےکی فضیلت و اہمیت
قرآن مجید جسے رب العالمین نے قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کی رہنمائ کے لیےاتارا ،دنیا و آخرت میں کامیابی اور عزت حاصل کرنے کا واحد نسخہ ہے۔ مگر دنیا کا کوئ بھی نسخہ صرف اُس وقت فائدہ مند ہوتا ہے جب اُسے سمجھ کر اُس کے مطابق عمل کیا جائے یہی وجہ ہے کہ اُس حکیم ہستی نے اپنی آخری ہدایت کو زندہ زبان یعنی عربی میں نازل فرمایا تاکہ دنیا بھر کے انسان ابدی خسارے سے بچنے کے لیے اسے سمجھ کر اس کے مطابق زندگی گزاریں
مگر افسوس آج کا مسلمان قرآن مجید پر ایمان رکھنے اور اسے کثرت سے پٹھنے کے باوجود اس کی تعلیمات سے ناواقف ہے کیونکہ وہ قرآن کی زبان نہیں سمجھتا
مسلمان دنیا بھر کی زبانیں سیکھ رہے ہیں مگر عربی کو وہ انتہائ مشکل سمجھ کر چھوڑ بیٹھے ہیں حالانکہ رب العالمین کا فرمان یہ ہے:
وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ
"اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنا دیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے" سورۃ القمر 32
اب غور کریں اللہ کی نصیحت یعنی قرآن مجید کو سمجھناآسان ہے تو اس کی زبان مشکل کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ محض ایک وہم اور شیطانی وسوسہ ہے
قرآن کا علم عوامی سطح پر متعارف کروانے کے لیے فہم القرآن عربی کورس انتہائ سادہ اور عام فہم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے ،تاکہ ایسے افراد جو کلام اللہ سے محبت رکھتے ہوں اور اپنے معمولات زندگی میں سے کچھ وقت اُسے دینے کے لیے تیار ہوں ،وہ گھر بیٹھے کتاب اللہ کی زبان سیکھ سکیں ۔اس کورس کا مقصد قرآن کا کوی نیا مفہوم پیش کرنا ،فقہی مسائل پر بحث کرنا یا عوام کو مفتی بنانا ہرگز نہیں ،بلکہ عام مسلمانوں کو قرآن کی عام فہم مگر پر اثر تعلیمات سے روشناس کرانا ہے تاکہ قرآن حلق سے نیچے اتر کر اُن کے دلوں کو موم کر دے
جیسا کے ارشاد باری تعالی ہے:
حقیقت میں مومن وہ لوگ ہیں کہ جب ذکر کیا جائے اللہ کا ،تو دہل جاتے ہیں اُن کے دل اور جب تلاوت کی جائیں اُن پر اُس کی آیتیں ،تو وہ اضافہ کر دیتی ہیں اُس کے ایمان میں.
فہم القرآن کورس میں گرامر کی موٹی موٹی اور مشکل اصطلاحات کی بجائے سادہ ترین زبان میں قواعد بیان کر کے آیاتِ قرآن پر اُن کی مشق کروائ گئ ہے مگر اس سادگی کے باوجود عربی زبان کو بالکل بنیادی سطح سے شروع کر کے اعلی ترین درجے تک لانے کی کوشش کی گئ ہے لہٰذا فہم القرآن عربی کورس کو مکمل کرنے والی خوش نصیب طالبات نہ صرف لفظوں کا صحیح مفہوم سمجھتی ہیں ،بلکہ وہ یہ بھی جان جاتی ہیں کے اس لفظ کی بنیاد کیا تھی اور یہ کن مراحل سے گزر کر اپنی موجودہ شکل میں آیا یوں صرف کلام اللہ کا ترجمہ ہی نہیں جانتی بلکہ کلام کی لذت سے بھی محظوظ ہوتی ہیں ۔
Reply to Comment