+923076652006
quranfamilyclub@gmail.com
English flag
English
Select a Language
English flag
English
$
USD
Select a Currency
United States Dollar
$
Pakistan Rupee
United Arab Emirates dirham
د.إ
Saudi Arabia Riyal
ر.س
United Kingdom Pound
£
Euro Member Countries
China Yuan Renminbi
¥
Indonesia Rupiah
Rp
0
خدمت قرآن و سنت میں نوجوان مردو خواتین  کے لئے حائل روکاوٹیں اور انکا ممکنہ ایک حل
خدمت قرآن و سنت میں نوجوان مردو خواتین  کے لئے حائل روکاوٹیں اور انکا ممکنہ ایک حل

خدمت قرآن و سنت میں نوجوان مردو خواتین کے لئے حائل روکاوٹیں اور انکا ممکنہ ایک حل

Molana Samiullah Aziz
Written by Molana Samiullah Aziz
Published on 11 Jun 2024

قرآن فیملی کلب کا
پلیٹ فارم بھی ایک ایسا خوبصورت پلیٹ فارم ہے  جہاں آپ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں  معاونت ملے گی ،جہاں سے آپ کی علمی کمی بھی دور
ہوسکے گی جہاں آپ کی صاحیتوں کا جائزہ لے کر آپ کو آگے بڑھایا جائے گا ، اس لئے آج
ہی رابطہ کریں اور اپنے سفر کا آغاز کریں ۔ 
mso-ascii-font-family:"AlQalam Taj Nastaleeq";mso-hansi-font-family:"AlQalam Taj Nastaleeq";
mso-bidi-language:ER">

ER">کسی بھی کام کو کرنے کے لئے صرف جذبہ ہونا کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لئے اس کا
بنیادی علم ہونا بھی ضروری ہے اور زندگی کے کئی کام ایسے ہیں جنہیں آپ اپنے تجربات
کی روشنی میں خود سیکھ جاتے ہیں لیکن  بہت
سارے ایسے کام بھی ہیں جن کے لئے آپ کو باقاعدہ کچھ تجربہ کار ماہرین کے ساتھ وقت
لگانا پڑتا ہے  ان میں بھی بعض وہ کام ،ہنر
ہوتے ہیں جہاں سند اور ڈگری کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن کچھ ایسے علوم وفنون ہیں جہاں
پر آپ کو اس فیلڈ میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے باقاعدہ ڈگری و سند کی ضرورت پیش
آتی ہے اور اس کے بغیر آپ کی رائے کی اہمیت نہیں ہوتی ،غرض آپ یوں سمجھ لیں کہ کام
کتنا اہم ہے اس کا آپ کی ذات سے تعلق ہے یا معاشرے سے تو آپ کی ذات سے معاشرے کی
طرف اس کے فائدہ و نقصان کی حساسیت کے پیش نظر اس میں سند اور ڈگری کی ضرورت کم یا
زیادہ ہوتی رہتی ہے جو کام جتنا اہم ہوتا ہے ،جتنا حساس ہوتا ہے جتنا مفید ہوتا ہے
جہاں کم علم و تجربہ فائدہ کی بجائے نقصان بھی دے سکتا ہے تو وہاں اس کی ضرورت بڑھ
جاتی ہے کہ کام کرنے والے  پاس اس کی سند
اور ڈگری  بھی ہو ۔ جیسے اگر کسی کے پاس
میڈیکل کی تعلیم کی ڈگری نہیں ہے اور وہ آپریٹ کرنا شروع کردے اور میڈسن میں اپنی
رائے دینا شروع کردے تو فائدہ کی بجائے اس سے نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تو
گورنمنٹ کی طرف سے کئی اقدامات ان عطائی ڈاکٹروں کی روک تھام کے لئے کئے جاتے ہیں
اسی طرح  کچھ دینی  و نظریاتی مسائل ہیں  ،جہاں اگر غیر مستند لوگ اپنی رائے کو اپنی طاقت
، مال ودولت ، میڈیا یا کسی اور اثر رسوخ کی  وجہ سے 
پروموٹ کرتے ہیں تو ان سے بھی دونوں طرح کی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں
کہ  جہاں ان کی رائے کے اچھے اثرات ممکن
ہیں وہاں عطائی ڈاکٹروں کی طرح غالب چانس یہ بھی ہیں کہ یہ افراد معاشرے کے امن کو
بگاڑ دیں گے اور لوگوں کو کئی طرح کی غیر ضروری بحثوں میں الجھا کر ان کی مثبت
سرگرمیوں کو منفی رخ دے دیں گے ۔



ER">اس کا حل یہ ہے کہ آپ پہلے اپنی صلاحیتیوں کا جائزہ لیں ، اگر آپ کے پاس خدمت
قرآن و سنت میں باقاعدہ ڈگری ہے تو خود آگے بڑھیں ،اگر ایسا نہیں تو آپ ایسے افراد
کا دست و بازو بنیں جن کے پاس باقاعدہ اس کی اہلیت اور ڈگری ہے ، ان کے ساتھ مل کر
اپنی صلاحیت کو خرچ کریں ، آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے ، آپ میں بولنے کی صلاحیت ہے
،آ پ میڈیا کا درست استعمال جانتے ہیں ، آپ ایک ڈیزائنر ہیں ، آپ کے پاس مالی
وسائل ہیں  یا آ پ میں جو بھی صلاحیت ہے آپ
کسی ماہر اور اہل فرد کے رابطہ میں آئیں ان سے مشاورت کریں اور اپنی صلاحیت کو
قرآن و سنت کی خدمت میں لگائیں اس طرح آپ کا کام ویسا ہوجائے گا جس کا مشاہدہ ہم
سورت یسین  میں اس شخص کے عمل میں دیکھتے
ہیں جو اپنی اس قوم سے جا کر بات کرتا ہے جو انبیا
ء
mso-bidi-language:ER">کی دعوت کو قبول نہیں کررہی اور اس نے یہ نہیں کہا کہ مجھے
فالو کرو  بلکہ یہ کہا:
color:black"> وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ
رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ 
﴿٢٠﴾‏ اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ
أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ 
﴿٢١﴾‏ یسین ترجمہ
:
اور
شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہا اے میری قوم رسولوں کی پیروی کرو۔ان
کی پیروی کرو جو تم سےکوئی اجر نہیں مانگتے اوروہ ہدایت پانے والے ہیں۔ اسی طرح آپ
آگے بڑھیں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے میں اہل علم افراد اور معاشرے کے عام
انسانوں  کا باہم استفادہ آسان بنوائیں ،
آپس کی غلط فہمیاں دور کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کے علاوہ جو ممکن وہ
کریں ، بس جس فن و علم میں آپ کے پاس صرف ذاتی مطالعہ و صلاحیت ہے اسے آگے پیش
کرنے میں مستند اہل علم و فن کے ساتھ مل کر پیش کریں بجائے تخریبی تنقید کرکے اپنی
رائے پیش کرنے کے، اس طرح بجائے خیر کے شر کے دروازے کھلتے ہیں جبکہ آپ تو صر خیر
چاہتے ہیں آپ تو اپنے لئے آخرت کا توشہ تیار کرنا چاہتے ہیں اس لئے درست سمت میں
آگے بڑھیں ، قرآن فیملی کلب کا پلیٹ فارم بھی ایک ایسا خوبصورت پلیٹ فارم ہے  جہاں آپ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں  معاونت ملے گی ،جہاں سے آپ کی علمی کمی بھی دور
ہوسکے گی جہاں آپ کی صاحیتوں کا جائزہ لے کر آپ کو آگے بڑھایا جائے گا ، اس لئے آج
ہی رابطہ کریں اور اپنے سفر کا آغاز کریں ۔ 
mso-ascii-font-family:"AlQalam Taj Nastaleeq";mso-hansi-font-family:"AlQalam Taj Nastaleeq";
mso-bidi-language:ER">

Comments

Sumaira Abbasi
Sumaira Abbasi
Student
1 Aug 2024
ALLAH pak Apki kawishoo ko kabool farmaen or is saffar me tarraki de ameeeen
Jawaria Aftab
Jawaria Aftab
Student
13 Jun 2024
ماشاءاللہ! نہایت فایدہ مند تحریر، اللہ پاک دین کی سر بلندی میں ہمیں ہمیشہ مل کر محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے آمین ۔
Miss Rabbia
Miss Rabbia
Student
12 Jun 2024
بیشک۔ جس طرح ہم ہر كام کے لیے سپیشلسٹ ڈھونڈتے ہیں اِس طرح دین کے مسائل اور اس کو سمجھنے کے لیے بھی اچھے نیک لوگوں سے رابطہ میں رہنا چاہیے
Nasira
Nasira
Instructor
11 Jun 2024
ماشاءاللہ سر ,بہت اچھے خیالات ہیں اللہ آپ کواس کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے ،اور ہم جیسوں کو عمل کی توفیق دے ،امین یا رب العالمین
Reply to Comment
Comments Approval

Your comment will be visible after admin approval.

خدمت قرآن و سنت میں نوجوان مردو خواتین  کے لئے حائل روکاوٹیں اور انکا ممکنہ ایک حل
You are studying
خدمت قرآن و سنت میں نوجوان مردو خواتین کے لئے حائل روکاوٹیں اور انکا ممکنہ ایک حل